الیکشن کمیشن نے عمران خان کو این اے 95 میانوالی کی نشست سے ڈی نوٹیفائی کردیا

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں نااہل قرار دیتے ہوئے یہ نشست خالی قرار دینے کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے


ویب ڈیسک October 24, 2022
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دینے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا (فوٹو : فائل)

الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد ان کی نشست خالی قرار دیتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کو قومی اسمبلی کی نشست سے ڈی نوٹیفائی کردیا جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے 95 میانوالی کی نشست خالی قرار دے دی۔

واضح رہے کہ جلد الیکشن کمیشن کی جانب سے اس نشست پر بھی ضمنی الیکشن کا اعلان کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں