پاک بھارت میچ میں امپائر کے متنازع فیصلے پر گرانٹ ایلیٹ نے بھی سوال اُٹھا دیا

مجھے ایسا کیوں لگتا ہے کہ اس ورلڈ کپ کے بعد کوئی اصول بدل جائے گا؟ ایلیٹ


ویب ڈیسک October 24, 2022
(فوٹو : فائل)

گزشتہ روز میلبرن میں ہونے والے پاک بھارت میچ میں امپائر کے متنازع فیصلے پر سابق کیوی آل راؤنڈر گرانٹ ایلیٹ نے بھی سوال اُٹھا دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاک بھارت میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق کیوی آل راؤنڈر نے لکھا کہ' مجھے ایسا کیوں لگتا ہے کہ اس ورلڈ کپ کے بعد کوئی اصول بدل جائے گا؟'۔

یاد رہے کہ ا س سے قبل سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہوگ نے پاک بھارت میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے دوران امپائرنگ کو مشکوک قرار دیا تھا۔ 'ویرات کوہلی نے آخری اوور کی تیسری گیند پر چھکا مارا اور پھر امپائر سے مطالبہ کیا کہ یہ نو بال ہے اور فیلڈ امپائر نے اسے نو بال قرار دیدیا، تو اس نوبال پر ریویو کیوں نہیں لیا گیا'۔




پھر انہوں نے سوال اٹھایا کہ 'جب کہ نوبال سے اگلی گیند (فری ہٹ) پر ویرات کلین بولڈ ہوئے تو اس بال کو ڈیڈ بال کیوں قرار نہیں دیا گیا'۔

خیال رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے چوتھے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دیدی تاہم بھارت کی یہ فتح آخری اوور کی تیسری گیند امپائر کی جانب سے نو بال دئیے جانے کی وجہ سے ممکن ہوئی جس پر امپائرنگ مشکوک قرار دی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |