افغانستان سے نیٹوافواج کے انخلا میں تعاون کریں گے وزیراعظم کی چرمن چانسلر کو یقین دہانی
افغانستان میں امن کے لئے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، وزیر اعظم
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ خوشحال اور پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے اور اس سلسے میں اسلام آباد حکومت اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
دی ہیگ میں جاری تیسرے ایٹمی سیکیورٹی اجلاس کے دوسرے دن وزیر اعظم نواز شریف نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ملاقات کی، اس موقع پر دونوں قائدین نےعلاقائی صورتحال اور توانائی سمیت پاکستان کو درپیش مختلف چیلنجز سے نمٹنے کے لئے میں دو طرفہ تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
جرمن چانسلر نے افغانستان کے مفاہمتی عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے مصالحتی عمل میں پاکستان کا اہم کردار ہے کیونکہ افغانستان کی سلامتی میں ہی پاکستان کی سلامتی ہے اور بہتر افغانستان مستحکم پاکستان کے لئے ضروری ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اینجلا مرکل کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان افغانستان سے نیٹوافواج کے انخلا کے عمل میں مکمل طور پر تعاون کرے گا۔ ملاقات کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسے تعمیری اور پاکستان کے لئے انتہائی سود مند قرار دیا۔