
پاکستان کے خلاف بھارتی ٹیم کو فتحیاب کرنے والے اسٹار پلئیر ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ میچ کے حوالے سے بابر اعظم کی حکمت عملی کو بھانپ لیا تھا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر شئیر کی جانے والی ویرات کوہلی اور ہاردک پانڈیا کی ویڈیو میں دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف میچ میں اختیار کی جانے والی حکمت عملی کے متعلق گفتگو کی۔
ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ میچ جب آخری مراحل میں تھا تو ہم نے دیکھا نواز کا صرف ایک اوور ہے تو ہم نے وہیں بھانپ لیا تھا کہ بابر آخری اوور نواز سے کروائے گا۔
Of special knocks, game-changing sixes & thrilling victory at the MCG! 👌 💪
— BCCI (@BCCI) October 24, 2022
𝗦𝗽𝗲𝗰𝗶𝗮𝗹: Men of the moment - @imVkohli & @hardikpandya7 - chat after #TeamIndia beat Pakistan in the #T20WorldCup. 👏 👏 - By @RajalArora
Full interview 🎥 🔽 #INDvPAKhttps://t.co/3QKftWa7dk pic.twitter.com/sK7TyLFcSI
انہوں نے کہا کہ میں نے ہاردک سے کہا کہ ہم اگر حارث رؤف کے اوور میں شاٹس کھیل دیں تو میچ ہمارے لیے سیٹ ہو جائے گا،اتفاق سے یہ ہی ہوا جو ہم نے سوچا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ تیزی کے سے وکٹیں گرنے پر وہ دباؤ کا شکار تھے، ہاردک گراؤنڈ میں آیا تو اس وقت میں بہت زیادہ دباؤ میں تھا۔
کوہلی نے کہا کہ ہاردک نے کریز پر آکر مجھے کہا صرف پارٹنر شپ بنانی ہے اور وکٹ بچانی ہے،ہیڈ کوچ نے بھی کہا کہ تم دونوں کا کریز پر ہونا بہت ضروری ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔