لاہور میں ملزمالکان نے 50 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں من مانا اضافہ کردیا
قیمت میں اضافے کے بعد 50 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت بڑھ کر 3 ہزار 900 روپے ہوگئی۔
فلار ملز مالکان نے 50 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں ملزمالکان ایسوسی ایشن کےاجلاس کے دوران پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں کو جواز بناتے ہوئے آٹے کے 50 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 50 روپے اضافہ کردیا جس کے بعد 50 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 3 ہزار 850 روپے سے بڑھ کر 3 ہزار 900 روپے ہوگئی۔
ملز مالکان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا جس کے باعث اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں اضافے کے باعث گندم کی خریداری اور ملزم کے اخراجات میں اضافہ ہو گیا لہذا آٹے کی قیمت میں اضافہ ناگزیر ہے۔