کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر علاقہ میدان جنگ بن گیا

انسداد تجازوات سیل نے آپریشن شروع کیا تو اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے سرکاری مشینری کو ہی آگ لگادی


ویب ڈیسک March 25, 2014
گزشتہ کئی سال سے یہاں رہائش پزیر ہیں اب کسی صورت علاقہ نہیں چھوڑیں گے، مشتعل افراد کا موقف فوٹو: ایکسپریس نیوز

گلستان جوہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران مشتعل افراد نے احتجاج کرتے ہوئے بلڈوزر ہی جلا ڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے موسمیات میں انسداد تجاوزات سیل کے عملے نے بھاری مشینری کے ذریعے غیر قانونی طور پر قائم مکانات کو منہدم کرنا شروع کیا تو اہل علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ مشتعل افراد نے احتجاج کرتے ہوئے پولیس اور سرکاری عملے پر پتھراؤ کیا جس سے وہ کارروائی ادھوری چھوڑ کر چلے گئے، پولیس اور انسداد تجاوزات سیل کے اہلکاروں کے جانے کے بعد نامعلوم افراد نے مکانات کے انہدام کے لئے لائے گئے بلڈوزر کو آگ لگادی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ وہ اس علاقے میں گزشتہ 15 برسوں سے رہائش پزیر ہیں، پولیس اور متعلقہ ادارے کے اہلکار انہیں یہاں سے بے دخل نہیں کرسکتے،دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ یہاں مقیم افراد نے زمین پر قبضے کرکے مکانات تعمیر کئے ہیں اور زمین واگزار کرانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ہی کارروائی کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں