جوڈیشل کمیشن کی جسٹس اطہرمن اللہ سمیت 3 ججز کی سپریم کورٹ تعیناتی کی سفارش

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطابندیال کی زیر صدارت اجلاس میں جسٹس شفیع صدیقی کے نام پر اتفاق نہیں ہوسکا


ویب ڈیسک October 24, 2022
—فائل فوٹو

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطابندیال کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس شاہد وحید، جسٹس اطہر من اللہ کی سپریم کورٹ تعیناتی کی سفارش کردی گئی۔

فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں 3 ججز کی سپریم کورٹ تعیناتی کی سفارش کی گئی جس میں جسٹس حسن اظہر رضوی کا نام بھی شامل ہے۔

مزیدپڑھیں: جسٹس فائز عیسیٰ کا جوڈیشل کمیشن کو ایک اور خط، تین پرانے ناموں کی شمولیت پر اعتراض

اس حوالے سے بتایا گیا کہ جسٹس شفیع صدیقی کا نام پانچ اور چار کی رائے شماری سے اتفاق رائے نہ ہونے پر مؤخر کر دیا گیا۔ کمیشن نے سفارشات منظوری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |