مضاربہ کرپشن ریفرنس احتساب عدالت نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا

فراڈ کرنیوالے مجرم عبدالرحمان غازی کو 14 سال قید کی سزا جبکہ 93 کروڑ جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا


ویب ڈیسک October 24, 2022
—فائل فوٹو

احتساب عدالت نے مضاربہ کرپشن ریفرنس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر 2 کے جج اعظم خان نے فیصلہ سنایا اور اس موقعے پر نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود مرزا ، ملزم عبد الرحمن غازی عدالت پیش ہوئے۔

عدالت نے سابق فوجی افسران سمیت دیگر افراد سے فراڈ کرنیوالے مجرم عبدالرحمان غازی کو 14 سال قید کی سزا جبکہ 93 کروڑ جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ مضاربہ کرپشن ریفرنس میں احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے فیصلہ سنایا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔