ارشد شریف کی میت آج پاکستان پہنچے گی اہلیہ جویریہ صدیق
کینیا میں قتل ہونے والے پاکستان کے سینیئر صحافی ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق نے تصدیق کی ہے کہ ان کے مقتول شوہر کی میت آج پاکستان پہنچے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ارشد شریف کی تدفین جمعرات کو ایچ الیون قبرستان میں ہوگی۔
واضح رہے کہ سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف دارالحکومت نیروبی میں فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کو کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔