آصف زرداری کی عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں فوج مخالف نعرے بازی کی مذمت

ہمارے جوان اور افسران اپنی جانوں کا نذرانہ اسی وردی میں دے رہے ہیں، ان کے خلاف نعرے قابل مذمت ہے،شریک چیئرمین پی پی پی


ویب ڈیسک October 25, 2022
فوٹو فائل

سابق صدر آصف زرداری نے اداروں کے خلاف نعرے بازی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک شخص کی ہر تقریر سیاست کے بجائے نفرت سے بھری ہوتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ روز لاہور میں ہونے والی عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں اداروں کے خلاف نعرے بازی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کہ ایک شخص نے اس ملک کو گالیوں اور نفرت کے علاوہ کچھ نہیں دیا،اس کی ہر تقریر سیاست کی بجائے نفرت سے بھری ہوتی ہے۔

سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اس شخص کے تانے بانے جہاں ملتے ہیں ہمیں سب معلوم ہے، وہ کس کے کہنے پر اداروں کے خلاف نفرت پھیلا رہا ہے، ہمارے جوان اور افسران اپنی جانوں کا نذرانہ اسی وردی میں دے رہے ہیں، ان کے خلاف نعرے قابل مذمت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں