14 سالہ لڑکی سے 55 سالہ شخص کی شادی ناکام دلہا گواہان سمیت گرفتار

پولیس نے لڑکی کے والدہ کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کا والد فرار ہوگیا


ویب ڈیسک October 25, 2022
—فائل فوٹو

جنوبی پنجاب کے شہر اوچ شریف میں اہل محلہ نے پانچویں کلاس کی 14 سالہ طالبہ سے 55 سالہ شخص کی شادی ناکام بنادی۔

تفصیلات کے مطابق اوچ شریف میں شادی کی تقریب منعقد ہوئی لیکن جب اہل محلہ کے علم میں آیا کہ لڑکی کی عمر 14 سال ہے اور اس کی شادی 55 سالہ شخص کی جاری ہے تو علاقہ مکین نے پولیس کو آگاہ کردیا۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تقریب روک دی اور دلہا گواہان سمیت گرفتار کرلیا گیا جبکہ باراتی فرار ہوگئے۔ علاقہ مکین کے مطابق دلہن کا والد فرار ہوگیا جبکہ اس کی والدہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ نکاح خواں بھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔