رواں مالی سال ٹیکس وصولیاں 2 ٹریلین روپے سے تجاوز کرگئیں

چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کا رواں مالی سال کیلیے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کیلئے پختہ عزم کا اظہار کیا


Numainda Express October 25, 2022
چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کا رواں مالی سال کیلیے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کیلئے پختہ عزم کا اظہار کیا۔ فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی جانب سے رواں مالی سال 2022-23 میں اب تک حاصل کردہ ٹیکس وصولیاں 2ٹریلین روپے سے تجاوز کرگئیں۔

چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے کارکردگی کو سراہتے ہوئے رواں مالی سال کیلیے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کیلئے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے گزشتہ رات جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے رواں مالی سال میں جولائی سے اب تک مجموعی طور پر دو ٹریلئن روپے سے زائد کی ٹیکس وصولیاں کرلی ہیں جو کہ انتہائی حوصلہ افزا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں