عمران خان نااہلی پاکستان کا اندرونی معاملہ امریکا کا تبصرے سے گریز
کینیا کی حکومت ارشد شریف کے قتل کی مکمل تحقیقات کرائے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کہ عمران خان کی نا اہلی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ پاکستان کی اندرونی سیاست یا کسی ایسے تنازع پر جو پاکستان کے سیاسی نظام اور عدالت کے درمیان ہو بات نہیں کرنا چاہتے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کینیا کی حکومت سینئر پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل کی مکمل تحقیقات کرائے۔ ارشد شریف کے خاندان والوں اور دوستوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے ارشد شریف کے امریکی ویزے میں توسیع نہ ہونے کے سوال پر کہا کہ ویزے جاری ہونے اور اس کی توسیع کا ہرکیس انفرادی سطح پر دیکھا جاتا ہے۔اس بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے۔