سردی شروع ہوتے ہی خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافہ

موسم سرما کی سوغات مونگ پھلی بھی عوام کی قوت خرید سے دور ہوگئی ہے

موسم سرما کی سوغات مونگ پھلی بھی عوام کی قوت خرید سے دور ہوگئی ہے۔ فوٹو: فائل

موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔


موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی اوپن مارکیٹ میں خشک میوہ جات، کشمیری ٹی، سوپ، یخنی، ابلے انڈوں، مونگ پھلی، چنے، ریوڑی، روسٹ مچھلی، سموسوں کی قیمتوں میں30 سے40 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے باعث موسم سرما کی سوغات مونگ پھلی بھی عوام کی قوت خرید سے دور ہوگئی ہے، خشک میوہ جات کی فروخت بڑھ گئی۔

مونگ پھلی گزشتہ سال400روپے کلو تھی اس سال 600 روپے کلو کر دی گئی، اخروٹ500، اچھا کاغذی اخروٹ 800 ،بادام نارمل 1000، کاغذی 1200تا 1600، ریوڑی 780 ، سیاہ بھنے چنے 350 ،پستہ 2200 تا2500 ،کاجو 2600 تا 3 ہزار ،اخروٹ گری 2100 روپے کر دی گئی۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }