فتح اور رن ریٹ کینگروز کو دہرا چیلنج درپیش

آج سری لنکا کے ساتھ مقابلہ ہوگا، آئی لینڈرز کا اپنے اسپن اٹیک پر انحصار


Sports Desk October 25, 2022
آج سری لنکا کے ساتھ مقابلہ ہوگا، آئی لینڈرز کا اپنے اسپن اٹیک پر انحصار۔ فوٹو : اے ایف پی

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ میں منگل کو میزبان آسٹریلیا ابتدائی نقصان کا ازالہ کرنے کی کوشش کرے گا۔

مینز ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں منگل کو صرف ایک ہی میچ کھیلا جائے گا، جس میں میزبان اور دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کا مقابلہ سری لنکا کے ساتھ ہوگا۔

کینگروز کو ابتدائی مقابلے میں روایتی حریف نیوزی لینڈ نے 98 رنز کے بڑے مارجن سے زیر کیا ہے، میزبان ٹیم کو کامیابی کے ساتھ ساتھ اپنے نیٹ رن ریٹ کو بھی بہتر بنانے کا چیلنج درپیش ہوگا۔

دوسری جانب سری لنکن اسپن اٹیک مضبوط دکھائی دیتا ہے، ونندو ہسارنگا، مہیش تیکاشانے اور دنن جایا ڈی سلوا آسٹریلوی اسپنرز سے زیادہ موثر ہیں۔

کینگروز کے پاس معیاری پیسرز مچل اسٹارک، پیٹ کمنز، اور جوش ہیزل ووڈ کی صورت موجود ہیں، کوشل مینڈس سری لنکا کے لیے گزشتہ میچ میں فتح گر بنے تھے، انھیں ڈوسان شناکا اور بھانوکا راجاپکسے سے بھی بہت امیدیں ہیں، پرتھ میں بارش کا تھوڑا بہت امکان ہے، تاہم اس کا اثر میچ پر زیادہ نہیں پڑے گا۔

سری لنکن الیون میں پاتھم نیسانکا کی واپسی ہوگی، سیمر پرامود مدھوشناکا بھی میدان سنبھال سکتے ہیں، ان دونوں کی واپسی پر ایشان بندارا اور لاہیرو کمارا کو باہر بیٹھنا پڑیگا، کینگروز ناکامی کے بعد الیون پر اعتماد برقرار رکھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |