پنجاب بھر میں نیا بلدیاتی قانون باقاعدہ لاگو کردیا گیا

نوٹی فکیشن میں بلدیاتی اداروں کے نئے ایڈمنسٹریٹرز بھی تعینات کر دیے گیے


ویب ڈیسک October 25, 2022
فوٹو : سیف طاہر

پنجاب بھر میں نیا بلدیاتی قانون باقاعدہ لاگو کر دیا گیا جس کے نفاذ کا گزیٹڈ نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹی فکیشن میں بلدیاتی اداروں کے نئے ایڈمنسٹریٹرز بھی تعینات کر دیے گیے۔ مری اَپ گریڈ ہوکر دوبارہ میونسپل کارپوریشن بن گئی۔

پنجاب بھر کی 25 ضلع کونسلوں کے ایڈمنسٹریٹرز ڈپٹی کمشنر تعینات کر دیے گئے۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن راولپنڈی کے نئے ایڈمنسٹریٹر کمشنر ثاقب منان مقرر کر دیے گئے جبکہ میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کے ایڈمنسٹریٹر ایڈیشنل کمشنر ریونیو مقرر کر دیے گئے۔

میونسپل کارپوریشن مری کے ایڈمنسٹریٹر ایڈیشنل کمشنر ریونیو ہوں گے جبکہ میونسپل کمیٹیوں کے ایڈمنسٹریٹر اسسٹنٹ کمشنرز مقرر کر دیے گئے۔

پنجاب بھر کی تمام 6 ہزار یونین کونسلوں کے ایڈمنسٹریٹر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل بلدیات مقرر کر دیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |