ٹی20 ورلڈکپ ناقص کاکردگی نے ہیڈکوچ کو گھر جانے پر مجبور

آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے بعد ٹیم سے الگ ہوجائیں گے


ویب ڈیسک October 25, 2022
آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے بعد ٹیم سے الگ ہوجائیں گے (فوٹو: کرک انفو)

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس نے ویسٹ انڈیز کے ہیڈکوچ کو گھر جانے پر مجبور کردیا۔

کیریبین میڈیا رپورٹس کے مطابق فل سمنز 30 نومبر سے شروع ہونے والی آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے بعد ٹیم سے الگ ہوجائیں گے جبکہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے فل سمنز کے مستعفی ہونے کے اعلان کی تصدیق کردی ہے۔

دوسری جانب فل سمنز کا کہنا ہےکہ ہیڈکوچ کی جاب سے کنارہ کشی کا فیصلہ سوچ سمجھ کیا ہے، اس فیصلے کے بعد آسٹریلیا کے خلاف سیریز پر زیادہ بہتر فوکس کرسکوں گا۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز کا عروج و زوال

فل سمنز اس سے قبل بھی دو بار ٹیم کے ساتھ ہیڈکوچ کے فرائض نبھائے ہیں، ان کی کوچنگ میں ٹیسٹ کرکٹ میں پرفارمنس کچھ بہتر رہی تاہم ٹی20 میچز میں رزلٹ توقعات کے مطابق نہیں آسکے۔

واضح رہے کہ دو بار کی آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ چیمپئین ویسٹ انڈیز رواں سال گروپ راؤنڈ سے ہی باہر ہوگئی تھی، جس کے بعد کوچ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں