پاکستان سمیت دنیا بھر میں رواں برس کے آخری سورج گرہن کا نظارہ

سورج گرہن کا دورانیہ 2 بجے دوپہر شروع ہوا جو شام 6 بجے تک جاری رہا


ویب ڈیسک October 25, 2022
ماہرین نے شہریوں کو گرہن کے وقت سورج کی جانب براہ راست دیکھنے سے خبردار کیا ہے (فوٹو فائل)

رواں برس کے دوسرے اور آخری سورج گرہن کا پاکستان کے مختلف شہروں سمیت دیگر ممالک میں بھی نظارہ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سال میں دوسری بار سورج کو گرہن لگا، پاکستان میں جزوی طور پر دکھائی دینے والا سورج گرہن کا دورانیہ 4 گھنٹے رہا جو دوپہر 2 بجے سے شام 6 بجے تک رہا، سب سے زیا دہ سورج گرہن پشاور میں 65 فیصد، لاہور میں 61 فیصد اور اسلام آباد میں 54 فیصد دیکھا گیا، اسی طرح کراچی میں 50، کوئٹہ میں 60 فیصد سورج کا حصہ چاند نے چھپائے رکھا۔

یہ پڑھیں: توہم پرستی، بھارتی ریاست میں سورج گرہن پر عام تعطیل کا اعلان

محکہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں سورج گرہن کا دورانیہ 3 بج کر 43 منٹ سے 7 بج کر 22 منٹ رہا جبکہ لاہور میں چاند نے 3 بج کر 49 منٹ سے 5 بج کر 20 تک سورج کو چھپائے رکھا۔

یہ بھی پڑھیں: سال کا دوسرا جزوی سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا

کراچی میں 3 بج کر 57 منٹ سے 5 بج کر 56، پشاور میں 3 بج کر 41 منٹ سے 5 بج کر 28 منٹ تک سورج چاند کے پیچھے چھپا رہا اسی طرح کوئٹہ میں سورج گرہن کا دورانیہ 3 بج کر 44 منٹ سے 5 بج کر 51 منٹ رہا۔

ماہرین کی جانب سے شہریوں کو گرہن کے وقت سورج کی جانب براہ راست دیکھنے سے خبردار کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں