تشدد کے ثبوت سامنے آنے کے بعد فنکار علیزے سلطان کے حق میں بول پڑے

رپورٹ کے مطابق علیزے کے دونوں بازوؤں اورکمر پر تشدد کے نشانات تھے جبکہ چہرہ پر آنکھ کے قریب بھی زخم موجود تھے


ویب ڈیسک October 25, 2022
(فائل فوٹو)

گزشتہ روز اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان نے خود پر ہونے والے تشدد کے شواہد عدالت میں جمع کروائے تھے جس کے بعد سوشل میڈیا پر علیزے پر تشدد کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔

علیزے کی جانب سے عدالت میں پیش کی جانے والی دستاویزات کے مطابق فیروز خان نے علیزے کو 7 جولائی 2020 کے دن تشدد کا نشانہ بنایا۔ علیزے نے الزام لگایا ہےکہ فیروز نے انہیں 10 مئی 2021 کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

دستاویزات میں بتایا گیا کہ تشدد کے بعد علیزے کا جناح اسپتال سے میڈیکل بھی کرایا گیا تھا جس کی رپورٹ کے مطابق علیزے کے دونوں بازوؤں اورکمر پر تشدد کے نشانات تھے جبکہ چہرہ پر آنکھ کے قریب بھی زخم موجود تھے۔

علیزے پر کئے گئے تشدد کی تصاویر منظرِ عا م پر آنے کے بعد اداکارہ مریم نفیس امان، عثمان خالد بٹ، منشا پاشا، مشی خان سمیت کئی فنکار اورسوشل میڈیا صارفین نے علیزے سلطان کے حق میں آواز اُٹھاتے ہوئے انہیں انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔




مریم نفیس اور عثمان خالد بٹ کا کہنا ہے کہ فیروز خان نے اپنی اہلیہ کو کئی مرتبہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے اور یہ بات ثبوت سامنے آنے کے بعد واضح ہو چکی ہے کہ ا نہیں گھریلو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں