احمد شہزاد نے کوہلی کے اشارے کو ’ڈکٹیشن‘ قرار دیدیا

تنازعہ نو بال پر کھڑا ہوا ہے اسکی وجہ بیٹسمین کا اشارہ تھا، کرکٹر


ویب ڈیسک October 25, 2022
تنازعہ نو بال پر کھڑا ہوا ہے اسکی وجہ بیٹسمین کا اشارہ تھا، کرکٹر (فوٹو: ٹوئٹر)

قومی کرکٹر احمد شہزاد نے پاک بھارت میچ کے دوران ویرات کوہلی کی جانب سے امپائر کے اشارے کو ''ڈکٹیشن'' قرار دیدیا۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام جوش دیکھا دے میں گفتگو کرتے ہوئے کرکٹر احمد شہزاد نے کہا کہ ویرات کوہلی کو امپائر کی طرف دیکھ کر اشارہ نہیں کرنا چاہیئے تھا، پہلے ری ایکشن میں یہ نو بال لگ رہی ہے تاہم تھرڈ امپائر کو چیک کرنے کی ضرورت تھی۔

سوشل میڈیا پر جو تنازعہ نو بال پر کھڑا ہوا ہے اسکی وجہ بیٹسمین کی جانب سے کیا جانے والا اشارہ تھا کیونکہ کوہلی امپائر کو پریشر میں لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرہ؛ بریڈ ہوگ نے نو بال کو مشکوک قرار دیدیا

قبل ازیں سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہوگ نے پاک بھارت میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے دوران امپائرنگ کو مشکوک قرار دیا تھا۔

دوسری جانب سابق انگلش کرکٹر اور کمنٹیٹر ناصر حسین نے کہا کہ امپائر نے بھارت کے حق میں کچھ عجیب فیصلہ کیا لیکن شاید ہمیں خاموش رہنا چاہئے اور آئی سی سی کو بی سی سی آئی کے معاملے پر پریشان نہیں کرنا چاہئے۔

مزید پڑھیں: سابق کرکٹر نے بابراعظم کی کپتانی پر سوال اٹھادیا

ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے چوتھے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دی تھی تاہم بھارت کی یہ فتح آخری اوور کی تیسری گیند امپائر کی جانب سے نو بال دئیے جانے کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

ٹوئٹر پر انہوں نے ویرات کوہلی کی بلے بازی کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی اور کیپشن دیا کہ ویرات کوہلی نے آخری اوور کی تیسری گیند پر چھکا مارا اور پھر امپائر سے مطالبہ کیا کہ یہ نو بال ہے اور فیلڈ امپائر نے اسے نو بال قرار دیا جس کے بعد فری ہٹ پر آؤٹ ہونے کے باوجود بنائے گئے رنز سے پاکستان کو شکست ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔