واٹس ایپ سروس ڈیڑھ گھنٹہ متاثر رہنے کے بعد بحال

واٹس ایپ سروس تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ متاثر رہی


ویب ڈیسک October 25, 2022
واٹس ایپ بند ہونے کی کوئی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی

پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں واٹس ایپ سروس بحال ہوگئی۔

سماجی رابطوں کی مقبول ترین ایپلیکیشن واٹس ایپ کی سروسز تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ متاثر رہیں، جس کی وجہ سے صارفین کو رابطوں اور ضروری امور کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

واٹس ایپ کی مالک میٹا کمپنی کے ترجمان نے یہ بیان ضرور جاری کیا تھا کہ واٹس ایپ سروس جلد از جلد بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم واٹس ایپ بند ہونے کی کوئی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی اور کمپنی نے بھی وجہ کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔



سوشل میڈیا سائٹس کے ڈاؤن ہونے پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈٹیکٹر نے بھی واٹس ایپ سروس متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں تین بڑی سوشل میڈیا سروسز فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ ایک ساتھ بند ہوگئے تھے جس کی وجہ سے کروڑوں صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔