یوگینڈا میں بینائی سے محروم افراد کے اسکول میں آتشزدگی11 ہلاک

آگ سے زخمی ہونے والوں میں 6 کی حالت نازک ہے، حکام


ویب ڈیسک October 25, 2022
بینائی سے محروم افراد کے اسکول میں آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا:فوٹو:فائل

افریقی ملک یوگینڈا میں بصارت سے محروم افراد کے اسکول میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق دارالحکومت کمپالا کے نواحی علاقے میوکونو کے بینائی سے محروم افراد کے اسکول میں رات ایک بجے آگ بھڑک اٹھی جس نے عمارت کے متعدد حصوں کو لپیٹ میں لے لیا۔

آگ لگنے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ اورمقامی حکام جائے حادثہ پر پہنچے اور آگ سے جھلسنے والے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک ہے۔ آگ اسکول کے اسٹور روم یا کچن سے بھڑکنے کا امکان ظاہرکیا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے۔ اسکول کی قریبی سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے۔حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |