ٹی20 ورلڈکپ آسٹریلیا کو سری لنکا کیخلاف بڑا دھچکا

میچ سے قبل اہم کھلاڑی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگیا


ویب ڈیسک October 25, 2022
میچ سے قبل اہم کھلاڑی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگیا (فوٹو: ٹوئٹر)

ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم مچ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کے اسپنر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپنر ایڈم زمپا کا کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے تاہم انہیں معمولی علامات ہیں تاہم ٹیم منجمنٹ کا اسرار ہے کہ وہ سری لنکا کے خلاف میچ کیلئے دستیاب ہوں گے۔

ایڈم زمپا کو اگر منتخب کیا جاتا ہے تو آئی سی سی کے کوویڈ پروٹوکولز کے مطابق انہیں علیحدہ سفر کرنا پڑے گا جبکہ دیگر کھلاڑیوں سے بھی دور رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں: فتح اور رن ریٹ، کینگروز کو دہرا چیلنج درپیش

دوسری جانب ٹی20 ورلڈکپ میں آسٹریلیا کو اپنی ساکھ بحال کرنے کیلئے سری لنکا کے خلاف میچ میں لازمی فتح درکار ہے، قبل ازیں کینگروز کو اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ہار کے سبب نیوزی لینڈ کا رن ریٹ بہتر ہے جبکہ آسٹریلیا گروپ میں آخری پوزیشن پر چلا گیا ہے، سری لنکا کے خلاف آج ہونے والے میچ ہار کی صورت میں کینگروز کی اگلے مرحلے تک رسائی مشکل ہوجائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔