لاہور میں برقع پوش ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان قتل

مقتول محمد علی بٹ کا بھائی فیصل بٹ بھی ایک ماہ قبل قتل ہوا تھا


ویب ڈیسک October 25, 2022
مقتول محمد علی بٹ کا بھائی فیصل بٹ بھی ایک ماہ قبل قتل ہوا تھا

لاہور ایک بار پھر ٹارگٹ کلرز کی زد میں آگیا، بھتہ نا دینے پر ایک اور شخص کا قتل ہوگیا۔

شاد باغ کے علاقے میں برقع پوش شوٹرز کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی شناخت محمد علی بٹ کے نام سے ہوئی ۔

اس کا بھائی فیصل بٹ بھی ایک ماہ قبل قتل ہوا تھا اور مقتول محمد علی بٹ اپنے بھائی کے قتل کیس کا مدعی تھا ۔ پولیس کے مطابق بیرون ملک سے فیصل بٹ کو بھتے کے لیے کالز آرہی تھیں۔

اس سے پہلے بھی سابق ڈی ایس پی سی آئی اے محمد علی بٹ نے دو شوٹرز کو گرفتار کیا تھا جنہوں نے بیرون ملک سے ٹارگٹ ملنے کا اعتراف کیا تھا۔ بیرون ملک بیٹھے ڈان کی جانب سے سی آئی اے پولیس افسران کو بھی دھمکیاں دی گئیں۔

واضح رہے کہ شادباغ میں ایک ماہ میں ٹارگٹ کلنگ کا تیسرا واقعہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔