کوہلی نے پاک بھارت میچ میں غیر منصفانہ فائدہ اٹھایا سابق کرکٹر

قانون پر غور کریں گے تو بھارت کی فتح سے پاکستان کی جیت میں بدل جائے گا، مارک ٹیلر


/ October 25, 2022
قانون پر غور کریں گے تو بھارت کی فتح سے پاکستان کی جیت میں بدل جائے گا، مارک ٹیلر (فوٹو: ٹوئٹر)

سابق آسٹریلوی کپتان مارک ٹیلر نے الزام عائد کیا ہے کہ ویرات کوہلی نے ٹی20 ورلڈکپ کے دوران 'غیر منصفانہ طور پر فائدہ' اٹھایا ہے۔

آسٹریلیا کے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر مارک ٹیلر کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کو چاہیئے ہے کہ وہ فری ہٹ کے حوالے سے بنائے گئے قانون پر غور کریں، جس سے میلبرن میں کھیل کا نتیجہ ڈرامائی طور پر بھارت کی فتح سے پاکستان کی جیت میں بدل جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ فری ہٹ پر بال اگر اسٹمپ سے ٹکراجاتی ہے جس سے حریف ٹیم کو غیر منصفانہ فائدہ ہورہا ہے، میرے خیال میں اگر بلےباز بولڈ ہوجائے یا فری ہٹ پر کیچ ہو، تو آپ آؤٹ نہیں ہوں گے لیکن پھر گیند کو ڈیڈ ہونا چاہیے جو شاید منصفانہ اور معقول فیصلہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: سابق کرکٹر نے بابراعظم کی کپتانی پر سوال اٹھادیا

مارک ٹیلر نے کہا کہ اگر بھارت کی فتح میں سے فری ہٹ میں بائیز کے رن نکال دیں تو جیت پاکستان کی ہوتی، پاک بھارت میچ نے 2019 ورلڈکپ فائنل کی یاد تازہ کردی ہے۔

مزید پڑھیں: احمد شہزاد نے کوہلی کے اشارے کو 'ڈکٹیشن' قرار دیدیا

قبل ازیں سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہوگ نے پاک بھارت میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے دوران امپائرنگ کو مشکوک قرار دیا تھا۔

دوسری جانب سابق انگلش کرکٹر اور کمنٹیٹر ناصر حسین نے کہا کہ امپائر نے بھارت کے حق میں کچھ عجیب فیصلہ کیا لیکن شاید ہمیں خاموش رہنا چاہئے اور آئی سی سی کو بی سی سی آئی کے معاملے پر پریشان نہیں کرنا چاہئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں