خیبرپختونخوا کا سیلاب سے بحالی کیلئے اے ڈی بی سے قرض لینے کا فیصلہ

سرکاری افسروں کو سرکاری ہیلی کاپٹرکے استعمال کی اجازت دینے کا قانون منظور


Staff Reporter October 25, 2022
سرکاری افسروں کو سرکاری ہیلی کاپٹرکے استعمال کی اجازت دینے کا قانون منظور

خیبرپختونخوا کابینہ نے صوبہ میں سیلاب سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی اور ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کی استعدادبڑھانے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بنک سے قرضہ لینے کی منظوری دے دی۔

صوبائی کابینہ کا اجلاس منگل کے روز وزیراعلیٰ محمودخان کی زیر صدارت منعقد ہواجس کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمدعلی سیف نے کہا کہ ڈی ایچ کیو اسپتالوں کی استعداد بڑھانے کی منظوری دی گئی جس کے لیے ایشیائی ترقیاتی بنک سے قرضہ لیاجائے گا، سیلاب سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے بھی 60 ملین ڈالر ایشیائی ترقیاتی بنک سے قرضہ لیاجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کابینہ نے مرکز سے مالی وسائل کے حصول کے لیے فائنل راﺅنڈ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے لیے جلد ہی ہم سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے کیونکہ مرکز سیاسی تعصب کی بنیاد پر صوبہ کو مالی وسائل کی فراہمی نہیں کررہا ۔

صوبائی کابینہ نے صوبہ بھر میں بلدیاتی تحصیل میئر ز اور چیئرمینوں کو اعزازیے کی فراہمی کی بھی منظوری دے دی جس پر سالانہ ڈیڑھ ارب روپے لاگت آئے گی ۔

کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ کی اجازت سے سرکاری افسروں کو سرکاری ہیلی کاپٹرکے استعمال کی اجازت دینے کے قانون کی بھی منظوری دی گئی ۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیر اعلی کسی بھی افسر کو سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |