7500 سے 40 ہزار مالیت تک کے غیررجسٹرڈ بانڈز کی واپسی کی تاریخ میں توسیع

ان انعامی بانڈز کی واپسی کی تاریخ 30 جون 2022ء کو ختم ہوچکی تھی، محکمہ قومی بچت حکام

ان انعامی بانڈز کی واپسی کی تاریخ 30 جون 2022ء کو ختم ہوچکی تھی، محکمہ قومی بچت حکام (فوٹو : فائل)

حکومت نے 7500 روپے سے 40 ہزار روپے مالیت تک کے غیر رجسٹرڈ انعامی بونڈز کی واپسی کی تاریخ میں توسیع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ قومی بچت نے ساڑھے 7 ہزار، 15 ہزار، 25 ہزار اور 40 ہزار روپے مالیت کے انعامی بونڈز کی واپسی کے لیے تاریخ میں 30 جون 2023ء تک توسیع کردی جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔


اس حوالے سے محکمہ قومی بچت حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ان انعامی بونڈز کی واپسی کی تاریخ تیس جون 2022ء کو ختم ہوچکی تھی اس کے بعد سے محکمہ قومی بچت کو بھی بہت سے صارفین کی طرف سے تاریخ میں توسیع کی درخواستیں موصول ہورہی تھیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے اب تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب صارفین یہ ان رجسٹرڈ بونڈز واپس کرکے رجسٹرڈ بونڈز حاصل کرسکتے ہیں علاوہ ازیں بونڈز واپس کرکے بینک اکاؤنٹس کے ذریعے سے بھی واپس لے سکتے ہیں۔
Load Next Story