لندن میں فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد ہلاک اور 1 زخمی

فائرنگ کا واقعہ ایک شخص کا تین افراد سے معمولی تلخ کلامی پر پیش آیا، پولیس


ویب ڈیسک October 25, 2022
ہلاک ہونے والوں کی عمریں 19 سے 30 سال کے درمیان ہے، فوٹو: فائل

برطانیہ کے دارالحکومت میں مسلح شخص فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل اور ایک کو شدید زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے مشرقی علاقے الفورڈ میں تلخ کلامی کے بعد ملزم نے پستول تان لی اور تین افراد پر فائرنگ کردی جن میں ایک موقع پر دم توڑ گیا جب کہ دوسرے کو اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

نامعلوم شخص کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا تیسرا شخص انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہے جس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو ایک شخص مردہ جب کہ دو شدید زخمی حالت میں پڑے تھے جن پر معمولی جھگڑے میں ایک شخص نے فائرنگ کی تھی۔ پولیس کو دیکھ کر مسلح ملزم فرار ہوگیا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ انتہائی تشویشناک حالت میں زیر علاج زخمی کے ہوش میں آنے پر بیان لیا جائے گا اور ملزم کا سراغ ملنے کی امید ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز سے بھی کوئی شواہد نہ مل سکے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں