رشی سونک کے برطانوی وزیراعظم بننے پر امیتابھ بچن کا دلچسپ تبصرہ

رشی سونک لِز ٹرس سے ہارنے کے دو ماہ سے بھی کم وقت میں برطانیہ کے پہلے بھارت نژاد وزیراعظم بن گئے ہیں


ویب ڈیسک October 25, 2022
فوٹو: انسٹاگرام

بالی ووڈ کے سپراسٹار امیتابھ بچن نے رشی سونک کے پہلے بھارتی نژاد برطانوی وزیر اعظم بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

امیتابھ بچن نے انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ کیپشن لکھا کہ'جئے بھارت، بالآخر اب برطانیہ کے پاس بھارت سے بطور وزیراعظم ایک نیا وائسرائے موجود ہے'۔




برطانیہ کی کنزر ویٹو پارٹی کے رہنما رشی سونک، ٹوری قیادت کی دوڑ میں لِز ٹرس سے ہارنے کے دو ماہ سے بھی کم وقت میں برطانیہ کے پہلے بھارتی نژاد وزیرِ اعظم بن گئے ہیں۔

رشی سونک کی تقدیر میں تبدیلی لِز ٹرس کے مستعفی ہونے کے بعد اس وقت آئی جب منی بجٹ پر شدید تنقید کے بعد برطانوی کرنسی کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی۔

لِز ٹرس کے صرف 45 دن بعد ہی عہدے سے استعفیٰ دینے پر مجبور ہونے کے بعد وہ سب سے کم مدت کے لیے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہنے والی پہلی برطانوی وزیر اعظم بن گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں