ایکتا کپور کی کمپنی کا سابق سی او او کینیا میں لاپتہ قتل کا خدشہ
ایکتا کپور نے بھارتی وزارت خارجہ اور کینیا ریڈ کراس سے سی او او کی بازیابی کیلئے مدد کی درخواست کی ہے
بھارت کی معروف پروڈیوسر ایکتا کپور نے بھارتی حکومت سےکینیا میں پچھلے 3 ماہ سے لاپتہ اپنی کمپنی کے سابق چیف آپریٹنگ آفیسر ذوالفقار احمد خان کو تلاش کرنے کے لیے مدد کا مطالبہ کیا ہے۔
بالاجی ٹیلی فلمز کے سابق سی او او جولائی سے لاپتہ ہیں اور وہ وہاں کوانزا ڈیجیٹل مہم کی ٹیم کا حصّہ ہونے کی حیثیت سے موجود تھے۔
ایکتا کپور نے انسٹاگرام پر ذوالفقار احمد خان کی ایک تصویر شیئر کی ہے اور کیپشن لکھا کہ بالاجی ٹیلی فلمز کے سابق چیف آپریٹنگ آفیسر 3 ماہ قبل نیروبی سے لاپتہ ہوگئے تھے۔
ایکتا کپور نے اپنی پوسٹ میں بھارتی وزارت خارجہ اور کینیا ریڈ کراس سے مدد کی درخواست کی۔
واضح رہے کہ ذوالفقار احمد خان اور ان کے ایک دوست زید سمیع قدوائی کو تقریباً 90 دن قبل کینیا میں لاپتہ قرار دیا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا کہ شاید ذوالفقار احمد خان، زید سمیع قِدوائی اور ان کے ٹیکسی ڈرائیور، نیکوڈیمس میونیا کو کینیا کے اسپیشل سروس یونٹ نے قتل کردیا ہے کیونکہ کینین پولیس کو ذوالفقار احمد خان کی گاڑی تو مل گئی ہے لیکن وہ خود ابھی تک لاپتہ ہیں۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اسپیشل سروس یونٹ کینیا کا ایک ایسا گروپ ہے جس پر ملک میں کئی ماورائے عدالت قتل کے الزامات ہیں۔