جرمن سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے,آرمی چیف
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں جرمنی کے سفیر الفریڈ گراناس نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی مجموعی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ آرمی چیف نے معزز مہمان کو سفیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی،جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔
معزز مہمان نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی،سفیر نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو بھی سراہا، ملاقات میں پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔