علیزے سلطان پر تشدد یاسر حسین نے فیروز خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

گھریلو تشدد کے سخت خلاف ہوں پھر چاہے وہ کوئی سپر اسٹار کرے یا عام آدمی کرے، اداکار و ہدایت کار

فوٹو فائل

اداکار یاسر حسین نے فیروز خان کی سابقہ اہلیہ پر تشدد ثابت ہونے پر کہا کہ میں گھریلو تشدد کے سخت خلاف ہوں پھر چاہے وہ کوئی بڑا اداکار کرے یا عام آدمی کرے۔

فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کی جانب سے عدالت میں پیش کی جانے والی دستاویزات کے مطابق فیروز خان نے علیزے کو 7 جولائی 2020 کے دن تشدد کا نشانہ بنایا، علیزے نے الزام لگایا ہے کہ فیروز نے انہیں 10 مئی 2021 کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

دیگر فنکاروں کی طرح یاسر حسین نے بھی علیزے سلطان کی حمایت کرتے ہوئے اداکار فیروز خان سمیت گھریلو تشدد میں ملوث افراد کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

یاسر حسین نے ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر اہلیہ اقراء عزیز کے ہمراہ کیپشن کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی۔

اداکار نے کہا کہ اگر میں اپنی اہلیہ پر ہاتھ اٹھاؤں گا تو 90 فیصد امکان ہے کہ کل میرا بیٹا بھی یہی کام کرے گا، انہوں نے کہا کہ میاں بیوی میں جھگڑا عام سی بات ہے مگر ایک دوسرے کو جانوروں کی طرح مارنا پیٹنا معمولی بات نہیں۔








View this post on Instagram


A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)






یاسر حسین نے کہا کہ 'میں گھریلو تشدد کے سخت خلاف ہوں پھر چاہے وہ کوئی سپر اسٹار کرے یا عام آدمی'۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں علیزے شاہ اور ان کے اہل خانہ کی حمایت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ جلد انہیں مشکلات سے باہر نکالے اور زندگی میں سکون عطا فرمائے۔

مزید پڑھیں : تشدد کے ثبوت سامنے آنے کے بعد فنکار علیزے سلطان کے حق میں بول پڑے

خیال رہے کہ علیزے سلطان کی حمایت میں علیزے پر کئے گئے تشدد کی تصاویر منظرِ عا م پر آنے کے بعد اداکارہ مریم نفیس امان، عثمان خالد بٹ، منشا پاشا، مشی خان سمیت کئی فنکار اور سوشل میڈیا صارفین نے علیزے سلطان کے حق میں آواز اٹھا رہے ہیں۔
Load Next Story