بیمارہونے کے خوف سے 50 سال تک نہ نہانے والا شخص چل بسا

50 سال تک نہ نہانے والے شخص پر ایک دستاویزی فلم بھی بنی تھی


ویب ڈیسک October 25, 2022
حاجی امو اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے، فوٹو: ایرانی میڈیا

ایران میں 50 سال تک نہ نہانے والے شخص کو دیہاتیوں نے زبردستی نہلا دھلا کر صاف ستھرا کردیا جس کے چند ماہ بعد اس شخص کا انتقال ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے جنوبی صوبے فارس کے گاؤں دیجگاہ میں اس شخص کا انتقال ہوگیا جسے دہائیوں تک نہ نہانے کے باعث دنیا کا 'میلا ترین شخص' کہا جاتا تھا۔

94 سالہ شخص غیر شادی شدہ تھا اور اس کا اصل نام کسی کو پتہ نہ تھا تاہم اسے امو حاجی کہا جاتا تھا جو 50 سال تک نہ تو نہائے اور نہ ہی منہ دھویا۔ 2013 میں ان پر ایک دستاویزی فلم دی اسٹرینج لائف آف امو حاجی بھی بن تھی۔

امو حاجی کو دیہاتیوں نے زبردستی نہلا دھلا کر صاف کپڑے پہنادیئے تھے۔ 50 سال بعد صاف ستھرا ہونے پر امو حاجی خوش نہ تھا۔ اس کا خیال تھا کہ اگر وہ نہایا تو بیمار پڑ جائے گا۔

نہانے کے چند ماہ بعد ہی امو حاجی اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔ وہ ایک کمرے پر مشتمل گھر میں رہتے تھے اور کھانا گاؤں کے لوگ دیا کرتے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |