انڈونیشیا میں مسلح خاتون کی صدارتی محل میں گھسنے کی کوشش ویڈیو وائرل

پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا


ویب ڈیسک October 25, 2022
انڈونیشیا صدارتی محل میں گھسنے کی کوشش کرنے والی مسلح خاتون کی عمر 20 سال ہے، فوٹو: ٹوئٹر

انڈونیشیا میں برقع پوش خاتون نے صدارتی محل میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی گارڈز نے حملہ آور خاتون کو گرفتار کرکے پستول برآمد کرلیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں برقع پوش خاتون نے صدارتی محل میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ خاتون نے تلاشی دینے سے بھی انکار کیا اور سیکیورٹی گارڈز کے روکنے پر پستول نکال لی۔

خاتون نے سیکیورٹی گارڈز کی طرف پستول تانی جس پر دوسرے گارڈز نے خاتون کو پکڑ لیا اور اسلحہ تحویل میں لے لیا۔ خاتون کو محل کی سیکیورٹی انچارج کے حوالے کردیا۔



خاتون سے پوچھ گچھ کا عمل جاری ہے تاہم خاتون کے محل میں داخل ہونے کی کوشش کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا اور نہ یہ معلوم ہوسکا کہ خاتون کی نیت کیا تھی۔

مسلح خاتون کی عمر 20 سال بتائی جارہی ہے تاہم نام اور دیگر تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 31 مارچ کو برقع پوش خاتون نے نیشنل پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا تھا جسے اہلکاروں نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |