وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی ولی عہد اور ہم منصب شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی، جس میں مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
قبل ازیں ملاقات کیلئے وفد کے ہمراہ شاہی دیوان آمد پر سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم گزشتہ روز ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے جہاں انہوں نے آج فیوچر سعودی انویسٹمنٹ سمٹ میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
وزیراعظم نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا کاربن کا اخراج نہ ہونے کے برابر ہے مگر سیلاب نے ہماری تین کروڑ تیس لاکھ سے زائد آبادی کو متاثر کیا اور 1700 افراد جاں بحق ہوئے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کیلیے اقدمات کرنے چاہیں، سعودی عرب کا مستقبل کے حوالے سے وژن قابل تحسین ہے، ہمیں بہتر مستقبل کیلیے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ نوجوانوں نسل کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا ہے۔