ایف آئی اے نے خاتون کو ہراساں کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا

ملزمان نامناسب ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ نہ کرنے کے عوض خاتون سے 10 لاکھ روپے کا مطالبہ کر رہے تھے، ایف آئی اے

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل سکھر نے کارروائی کے دوران خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل سکھر نے کارروائی کرتے ہوئے جنسی ہراسگی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔


ترجمان ایف آئی کا کہنا ہے کہ ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون کی قابل اعتراض ویڈیوز شیئر کرنے کے لئے دھمکیاں دے رہے تھے۔

ترجمان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق گرفتارملزمان میں بلاول میرانی، عرفات گوپنگ اور سلمان مگسی شامل ہیں، ملزمان ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر اپلوڈ نہ کرنے کے عوض 10 لاکھ روپے کا مطالبہ بھی کر رہے تھے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے زیر استعمال موبائل سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا ہے جب کہ ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
Load Next Story