کراچی سے جعلی کرنل 4 مسلح ساتھیوں سمیت گرفتار

ملزمان کے خلاف کئی شہری پولیس کو شکایات درج کراچکے تھے


ویب ڈیسک October 25, 2022
فوٹو فائل

پولیس اور حساس اداروں نے کھارادر میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنل اور اس کے مسلح گارڈز کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کھارادر میں پولیس اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ملزمان میں جعلی کرنل اور اس کے چار گن مین شامل ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان اپنے آپ کو حساس ادارے کا افسر و اہلکار ظاہر کرکے شہریوں کو بلیک میل اور دکانداروں سے رقم بٹورتے تھے ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں عبداللطیف نامی ملزم جعلی کرنل بن کر لوگوں کو ڈراتا دھمکاتا تھا دیگر ملزمان میں اسامہ ، شہباز ، رضوان ، عابد شامل ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے چار کلاشنکوف ، میگزین ، دیگر سامان اور ایک ویگو گاڑی بھی برآمد کرلی گئی ہے، ملزمان سیکیورٹی ایجنسی کی یوینیفارم میں ملبوس ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مچھلی مارکیٹ میں دو دکانوں کو بھی سیل کروایا تھا جب کہ اس کے علاوہ کے ایم سی کے بھی کئی افسران و ملازمین کو بلیک میل کیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کافی عرصے سے وارادتیں کررہے تھے، ان کے خلاف پولیس میں کئی شہری شکایات درج کراچکے تھے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں