کراچی میں سیلاب متاثرہ بچی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں

فوٹو فائل

سندھ پولیس نے کلفٹن میں بچی سے جنسی زیادتی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جنسی زیادتی کا واقعہ کلفٹن بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں پیش آیا تھا جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے بھی نوٹس لیا تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ اور اعلیٰ پولیس حکام کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے بچی سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے گرفتار کیا گیا جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
Load Next Story