ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے ہائی پروفائل ٹیم تشکیل

ٹیم فوری طور پر کینیا کا دورہ کرے گی اور رپورٹ وزارت داخلہ کو جمع کرائے گی


ویب ڈیسک October 26, 2022
فوٹو فائل

وفاقی حکومت نے افریقی ملک کینیا میں جاں بحق ہونے والے معروف اینکر ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے تین رکنی ہائی پروفائل ٹیم تشکیل دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اینکر ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرنے والی تین رکنی ٹیم میں انٹیلی جنس بیورو (آئی بی)، انٹر سروسز انٹیلیجنس سروس (آئی ایس آئی) اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے نمائندے شریک ہوں گے۔

تین رکنی ٹیم ہائی پروفائل قتل کی تحقیقات کےلیے فوری طور پر کینیا روانہ ہوگی اور اپنی رپورٹ وزارت داخلہ جمع کرائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں