سعودی عرب کی تیل کے ایمرجنسی ذخائراستعمال کرنے والے ممالک پرتنقید

امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ ہفتے اپنے اسٹریٹیجک ذخائر سے ایک کروڑ 50 لاکھ بیرل تیل جاری کرنے کا اعلان کیا تھا

ہمیں سننے کو مل رہا ہے آپ ہمارے ساتھ ہیں یا ہمارے خلاف،سعودی وزیر توانائی:فوٹو:فائل

سعودی عرب نے تیل کے ایمرجنسی ذخائر استعمال کرنے والے ممالک پر تنقید کی ہے۔

سعودی عرب کے وزیرتوانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے ریاض میں سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ تیل کے ایمرجنسی ذخائر استعمال کرنے والے ممالک قیمتوں میں رد وبدل اور مارکیٹ پر اثر انداز ہونے کے لیے ایسا کررہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ میری ذمہ داری ہے کہ دنیا کوخبردار کروں کہ ایمرجنسی تیل استعمال کرنے سے دنیا کوآںے والے مہنیوں میں انتہائی تکلیف کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔سعودی وزیر توانائی نے مزید کہا کہ سننے کو مل رہا ہے کہ آپ ہمارے ساتھ ہیں یا ہمارے خلاف۔ کیا اس بات کی کوئی گنجائش ہے؟ ہم سعودی عرب کیلئے ہیں اور ہم سعودی عوام کیلئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ ہفتے اپنے اسٹریٹیجک ذخائر سے ایک کروڑ 50 لاکھ بیرل تیل جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔
Load Next Story