فنڈنگ کیس میں عمران خان کے دو شریک ملزمان کی عبوری ضمانت منظور

طارق شفیع اور فیصل مقبول 20 اکتوبر کو ایف آئی اے کے سامنے شامل تفتیش ہوچکے ہیں۔


ویب ڈیسک October 26, 2022
طارق شفیع اور فیصل مقبول 20 اکتوبر کو ایف آئی اے کے سامنے شامل تفتیش ہوچکے ہیں۔

بینکنگ کورٹ نے فنڈنگ کیس میں عمران خان کے دو شریک ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ اور فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمے کی سماعت ہوئی۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کے دو شریک ملزمان نے ضمانت کی درخواست کی۔

ملزمان کے وکیل نے کہا کہ ہائیکورٹ کے احکامات کے بعد فارن ایکسچینج ایکٹ کا کیس بنکنگ کورٹ کو منتقل ہوگیا ہے، طارق شفیع اور فیصل مقبول 20 اکتوبر کو ایف آئی اے کے سامنے شامل تفتیش ہوچکے ہیں۔

عدالت نے طارق شفیع اور فیصل مقبول کی 31 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک ،ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا اور ایف آئی اے کو 31 اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان پہلے ہی اسپیشل جج سینٹرل سے 31 اکتوبر تک عبوری ضمانت لے چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں