پاکستان اوراقوامِ متحدہ کے درمیان پائیدار ترقیاتی تعاون کا معاہدہ

فریقین بنیادی سماجی خدمات،موسمیاتی تبدیلی گورننس اور دیگرشعبوں پرکام کریں گے


Numainda Express October 26, 2022
فریقین بنیادی سماجی خدمات،موسمیاتی تبدیلی گورننس اور دیگرشعبوں پرکام کریں گے۔ فوٹو: فائل

پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان پائیدار ترقیاتی تعاون کا پانچ سالہ معاہدہ طے پاگیا۔

پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان پائیدار ترقیاتی تعاون کے فریم ورک کا پانچ سالہ معاہدہ طے پاگیا۔معاہدے کا نفاذ جنوری 2023ء سے دسمبر 2027ء تک کیا جائے گا۔

اس معاہدے کے تحت فریقین بنیادی سماجی خدمات، صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے، موسمیاتی تبدیلی،ماحولیات، پائیدار جامع اقتصادی ترقی، مہذب کاموں اور گورننس میں بہتری لانے کے شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔

وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن ڈاکٹر کاظم نیاز نے دستخط کیے جبکہ اقوام متحدہ کی نمائندگی ریذیڈنٹ اینڈ ہیومینٹیرین کوآرڈینیٹر مسٹر جولین ہارنیس نے کی۔

سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن کاظم نیاز نے کہا کہ پاکستان پائیدار ترقی کے اہداف(ایس ڈی جیز)کے حصول کیلیے اقوام متحدہ کی حمایت ، سیلاب کی امداد اور بچاؤکی کوششوں کے دوران مسلسل مدد پرعالمی ادارے کا شکر گزار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں