چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا کراچی میں سیلاب متاثرہ بچی سے زیادتی کا نوٹس

پولیس حکام کو 27 اکتوبر کو تحقیقاتی رپورٹ کے ہمراہ ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت


کورٹ رپورٹر October 26, 2022
جسٹس احمد علی شیخ نے اجتماعی زیادتی کے واقعے کا نوٹس اخبارات میں شائع ہونے والی خبر پر لیا، رجسٹرار (فوٹو فائل)

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں سیلاب متاثرہ بچی سے اجتماعی زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سیلاب متاثرہ بچی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

سیلاب متاثرین میں شامل کم سن بچی کے ساتھ کراچی میں اجتماعی زیادتی کے واقعے پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے ڈی آئی جی جنوبی اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن جنوبی ون کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے رپورٹ کے ہمراہ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرہ بچی سے اجتماعی زیادتی؛ ملزمان نے راشن کا لالچ دیکر گاڑی میں بٹھایا، تفتیش

رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس احمد علی شیخ نے بچی سے اجتماعی زیادتی کے واقعے کا نوٹس اخبارات میں شائع ہونے والی خبر پر لیا، جس کے بعد پولیس حکام کو 27 اکتوبر کو ایک بجے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کے مطابق پولیس افسران کو واقعے سے متعلق تحقیقات کی رپورٹ کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں