وزیراعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر چین جائیں گے

وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ساتھ یکم نومبر کو چین کا دورہ کریں گے، ترجمان دفترخارجہ


ویب ڈیسک October 26, 2022
وزیراعظم کے دورہ چین میں ایم او یوز پر دستخط ہوں گے، دفترخارجہ

دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر چین جائیں گے۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف چینی قیادت کی دعوت پر چین کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم یکم نومبرکو اعلیٰ سطح وفد کے ساتھ چین جائیں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف چین کے دورے میں چینی صدر سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں خطے کی صورتحال اور عالمی ترقی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیراعظم کے دورہ چین میں دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح مذاکرات ہوں گے اور اہم ایم او یوز پر دستخط ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں