لانگ مارچ وزیراعظم کا تو ابھی سے حال خستہ لگ رہا ہے عمران خان

وزیر داخلہ کو سیاسی مخالفین پر ننگا کرکے تشدد کرنے کی بیماری ہے، اسے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کروں گا، عمران خان


ویب ڈیسک October 26, 2022
وزیر داخلہ کو سیاسی مخالفین پر ننگا کرکے تشدد کرنے کی بیماری ہے، اسے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کروں گا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا ابھی سے حال خستہ لگ رہا ہے۔

عمران خان نے سیالکوٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوروں کا قبضہ گروپ اور امریکہ کے غلاموں کو ہم پر مسلط کیا گیا ، ہمارا مقابلہ ان چوروں کو شکست دینا اور ملک کو حقیقی آزادی دلوانا ہے، اگر یہ چوروں کا ٹولہ اوپر بیٹھا رہا تو ساری قربانیاں ضائع ہوجائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ جمعہ کو لاہور سے لانگ مارچ کے لئے نکل رہا ہوں، جب تک قوم کو الیکشن کے ذریعے حق نہیں ملتا تب تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی لانگ مارچ کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل

ان کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کو شہید کر کے قوم کو ڈرانے کی کوشش کی گئی، لیکن ہم پہلے سے بھی زیادہ پر عزم ہو گئے ، اعظم سواتی کے بچوں کے سامنے اس پر تشدد کیا گیا ، اسلام آباد میں ایک ڈرٹی ہیری آیا ہوا ہے ، وہ جب کسی پر تشدد کرتا ہے ننگا کر کے کرتا ہے، اسکو ذہنی بیماری ہے ، سن لو میں تمہیں انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کروں گا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ شہباز شریف تم تو ویسے ہی ڈرتے ہو ، تمہارا تو ابھی سے حال خستہ لگ رہا ہے، قاتل وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ تم بھی تیار ہو جاؤ، عوام کا سمندر اسلام آباد پہنچے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔