لاہور پیشہ ور گداگروں کے بھیس میں جرائم کی وارداتوں کا انکشاف
رواں سال 3681 پیشہ ور بھکاری گرفتار کیے گئے جن میں 3518 مرد اور 150 خواتین شامل ہیں، 3623 مقدمات درج
پولیس نے بھکاریوں کے خلاف مہم کے دوران پیشہ ور گداگروں کے بھیس میں جرائم کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور پولیس نے رواں ماہ اب تک 254 پیشہ ور بھکاری گرفتار کرکے مقدمات درج کیے ہیں، جن میں 249 مرد اور 5 خواتین شامل ہیں۔ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ رواں سال اب تک 3681پیشہ ور بھکاری گرفتار کرکے 3623 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، جن میں 3518 مرد اور 150 خواتین شامل ہیں۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق سٹی ڈویژن پولیس نے 763، صدر ڈویژن 701،ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے 640، اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے 546،کینٹ 606،سول لائنز ڈویژن پولیس نے425 گداگر گرفتار کیے ہیں۔
حکام نے تصدیق کی ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کے بھیس میں جرائم پیشہ افراد مجرمانہ کاروائیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔ مہم کے دوران شاہراہوں پر بھیک مانگنے والے بچوں کوچائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے حوالے کردیا گیا ہے۔