ایف آئی اے کی کارروائی خاتون کو ہراساں کرنے والے دو ملزمان گرفتار

ملزمان کی شناخت وہاب الحسن اور بلال رحمان کے نام سے ہوئی ہے، ترجمان ایف آئی اے


ویب ڈیسک October 26, 2022
فوٹو فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے گجرانوالہ سے خاتون کو جنسی ہراساں کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل راولپنڈی اور گجرانوالہ نے خاتون سے جنسی ہراسگی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت وہاب الحسن اور بلال رحمان کے نام سے ہوئی ہے جس نے سوشل میڈیا کے ذریعے شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے ملزم کے زیر استعمال موبائل سے قابل اعتراض مواد برآمد کرکے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔