امریکی حکومت سیلاب امدادی پیکج میں اضافہ کر رہی ہے ڈونلڈ بلوم
امریکی سفیر کی وفاقی وزیر برائے خوراک طارق بشیر چیمہ سے ملاقات، سیلاب متاثرین کی بحالی کے حوالے سے گفتگو
امریکا نے پاکستانی سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے پیکج میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ طارق بشیر چیمہ سے ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیلاب متاثرہ افراد کی بحالی کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا گیا۔
وفاقی وزیر نے امریکی سفیر کو بتایا کہ حالیہ سیلاب اور بارشوں کے باعث پاکستان کو چلینجز کا سامنا ہے، ہماری ترجیح زیادہ سے زیادہ زرعی اراضی کو بحال کرنا اور بے گھر افراد کو دوبارہ آباد کرنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حالیہ سیلاب سے کپان اور کھجوں کی فصل سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔
امریکی سفیر نے کہا کہ امریکی حکومت پاکستان کے لیے سیلاب امدادی پیکج میں اضافہ کر رہی ہے، امریکہ پاکستان میں کپاس کے بیجوں کی اعلیٰ پیداوار والی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا منتظر ہے۔ ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ امریکا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پر عزم ہے اور پاکستان کی معاونت کے لیے تیار ہے۔