سعودی عرب بھیجنے والے کنٹینر سے 3 لاکھ 20 ہزار نشہ آور گولیاں برآمد

2 مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی، ترجمان اے این ایف


Staff Reporter October 26, 2022
—فوٹو

اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی بندرگاہ پر کارروائی کے دوران سعودی عرب بھیجے جانے والے کنٹینر سے 3 لاکھ 20 ہزار نشہ آور گولیاں قبضے میں لے لیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق 2 مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی، ساؤتھ ایشیا ٹرمینل کراچی پر بڑی کارروائی کے دوران جدہ جانے والےکنٹینر سے بھاری مقدار میں نشہ آور گولیاں برآمد کی گئی۔

ترجمان کے مطابق کارروائی میں 2 ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے جبکہ نشہ آور گولیوں کا مجموعی وزن 75 کلوگرام کے لگ بھگ ہے، کنٹینر نجی کمپنی کی بکنگ سے سعودیہ کے امپورٹر کو بھیجا جا رہا تھا۔

اے این ایف کے مطابق ملزمان میں عبدالوحید لاڑکانہ جبکہ شہزاد کراچی کا رہائشی ہے۔ دوسری کارروائی ملت روڈ فیصل آباد میں کی گئی جس میں کار سے 26کلو 400 گرام چرس برآمد ہوئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں فیصل آباد کا رہائشی تنویر نامی ملزم گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔