انڈونیشیا میں 52 سالہ لاپتا خاتون اژدھے کے پیٹ سے برآمد

16 فٹ لمبے اژدھا کا پیٹ چاک کیا تو چائے کے باغات سے لاپتا والی خاتون مردہ حالت میں پائی گئیں


ویب ڈیسک October 26, 2022
—فائل فوٹو

انڈو نیشیا میں لاپتا ہونے والی 52 سالہ خاتون کو اژدھا کے پیٹ سے مردہ حالت میں نکال لیا گیا۔

این ڈی ٹی وی کی پورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے جامبی میں ایک خاتون چند روز سے لاپتا تھی اور اس کی گمشدگی کے لیے اہلخانہ مختلف مقامات پر تلاش کررہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق اس دوران انہیں ایک اژدھا نظر آیا جس کے پیٹ کو دیکھ شک ہوا کہ اژدھا نے خاتون کو نگل لیا ہے۔ اہلخانہ نے دیگر لوگوں کے تعاون سے اژدھا کو جان سے مارا اور اس کے پیٹ کو چاک کردیا۔


مقامی پولیس کے مطابق 16 فٹ لمبے اژدھا کا پیٹ کو چاک کیا تو چائے کے باغات سے لاپتا والی خاتون مردہ حالت میں پائی گئیں۔ اس حوالے سے پولیس کے سربراہ اے کے پی ایس ہریفا نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ خاتون سانپ کے پیٹ میں پائی گئی اور جب انہیں باہر نکلا گیا تو لاش کافی حد تک صحیح حالت میں تھی۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔